Saturday, September 14, 2024, 2:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپ کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر میں آگ بھڑک گئی

یورپ کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر میں آگ بھڑک گئی

روس نے آگ لگائی ، تابکاری کا اخراج نہیں ہوا؛ یوکرین

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپ کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر میں آگ لگ گئی

زپوریژیا نیو کلیئر پاور پلانٹ میں اتوار کی شب آگ لگی تھی۔

آتشزدگی کے بعد روس اور یوکرین دونوں جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہاں کسی قسم کی تابکاری کا اخراج نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق آگ بھڑکنے سے قبل یہاں دھماکوں کی آواز سنی گئی تھی۔

banner

روس کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق  پلانٹ میں لگی آگ پر رات کو ہی قابو پا لیا گیا تھا تاہم پلانٹ کا غیر فعال کولنگ ٹاور تباہ ہو گیا ہے۔

یوکرین کی جوہری توانائی کمپنی انرگوتم کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ کے ایک کولنگ ٹاور اور دیگر آلات کو نقصان پہنچا ہے۔

روس کے زیرِ قبضہ یوکرین کے اس پاور پلانٹ میں چھ ایٹمی ری ایکٹرز ہیں۔

اتوار کی شب کو لگنے والی آگ کی وجوہات پیر کی صبح تک معلوم نہیں ہو سکیں۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے الزام لگایا ہے کہ روس نے آگ لگائی ہے جو کہ یوکرین کے شہر نکوپول سے نظر آ رہی تھی۔

دوسری جانب روسی حکام نے الزام لگایا ہے کہ یوکرین کی فورسز نے پاور پلانٹ کے قریب شیلنگ کی ہے جس پلانٹ میں آتش زدگی ہوئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024