Thursday, December 12, 2024, 1:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوم استحصال کشمیر پر ہیوسٹن میں تقریب کا انعقاد

یوم استحصال کشمیر پر ہیوسٹن میں تقریب کا انعقاد

by NWMNewsDesk
0 comment

ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری کا یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

تقریب سے خطاب میں فرینڈز آف کشمیر انٹرنشینل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے بھارت کو فاشسٹ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا بھارت سات دہائیوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ پانچ اگست دوہزار انیس کو کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں کی الگ شناخت کرنے کی سازش کی گئی لیکن یاد رہے بھارت اپنی اس سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہوا۔ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے اور انتہا پسند ہندووں کو آباد کرکے مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اور اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں ظلم کرکے انسانیت کو رسوا کررہا ہے، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ عالمی برادری بھارت و اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور کشمیریوں اور فلسطینیوں کو آزادی جیسا بنیادی حق دلوانے میں کردار ادا کرے۔

ڈپٹی کونسل جنرل محمد اشر، ممتاز سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد اور معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر آصف قدیر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا انسانی حقوق کی بالادستی پر یقین رکھنے والا ہر انسان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اور بھارت کے کشمیر پر جابرانہ اور ظالمانہ تسلط کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت کے چہرے سے نام نہاد سیکولرزم کا پردہ اتر چکا اور ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ ہے۔ مقررین نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024