Saturday, June 21, 2025, 3:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یونان کشتی حادثہ: عدالت نے 17 کوسٹ گارڈز پر فرد جرم عائد کر دی

یونان کشتی حادثہ: عدالت نے 17 کوسٹ گارڈز پر فرد جرم عائد کر دی

کوسٹ گارڈز پر ’جہاز کو تباہ‘ کرنے کا الزام ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

یونان کی عدالت نے جون 2023 میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں 17 کوسٹ گارڈز پر فرد جرم عائد کی ہے جس میں 650 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فرد جرم کا سامنے کرنے والوں میں ایڈریانا کشتی کو روکنے والے ایل ایس 920 جہاز کے کیپٹن بھی شامل ہیں۔ ان پر ’جہاز کو تباہ‘ کرنے کا الزام ہے۔

کیپٹن پر ’معاونت فراہم نہ کرنے‘ اور سمندری ٹرانسپورٹ میں دخل دینے کا بھی الزام ہے۔ جبکہ باقی عملے پر کیپٹن کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔

حادثے میں بچ جانے والے افراد نے بتایا تھا کہ یونان کے کوسٹ گارڈ نے کشتی کو کھینچا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈوب گئی تھی۔ یونانی حکام مسلسل اس کی تردید کرتے رہے ہیں۔

banner

نیوی کی عدالت کے ڈپٹی پراسکیوٹر نے کہا کہ کوسٹ گاڑد کے 17 اہلکاروں پر اس تباہی کی وجہ سے فرد جرم عائد ہونی چاہیے۔

حادثے کا شکار ہونے والی ایڈریانا کشتی نے لیبیا سے اٹلی کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا جس میں 750 افراد سوار تھے جن میں سے صرف 104 افراد زندہ بچے تھے۔

اس کشتی کی کوسٹ گارڈ نے حادثے سے پہلے 15 گھنٹے تک نگرانی کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024