Saturday, April 26, 2025, 4:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرینی فوجی کرسک میں ہتھیار ڈال دیں تو باوقار سلوک ہوگا، پیوٹن

یوکرینی فوجی کرسک میں ہتھیار ڈال دیں تو باوقار سلوک ہوگا، پیوٹن

ٹرمپ کی روس سے یوکرین کے کرسک میں موجود فوجیوں کو چھوڑنے کی اپیل

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کرسک کے علاقے میں لڑنے والے یوکرین کے فوجیوں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پیوٹن نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ انھیں صدر ٹرمپ کے مطالبے سے ہمدردی ہے۔

پیوٹن نے یوکرین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہتھیار ڈالنے کا حکم جاری کریں اور اگر ان کے فوجی ہتھیار ڈال دیں تو انہیں زندگی اور ’باوقار سلوک کی ضمانت‘ دی جائے گی۔

ماسکو نے جمعے کے روز کہا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین کی افواج کو روس کے علاقے کرسک سے بے دخل کرنے کی مہم میں ایک اور گاؤں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

banner

ترجمان وزارت دفاع کےمطابق ایک ہفتے میں روسی فوج اٹھائیس علاقوں پرقبضہ کرچکی ہے،حملوں میں یوکرین کو بھاری جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ولادیمیر پیوٹن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے کرسک میں موجود فوجیوں کو چھوڑ دیں، یہ جنگ کے خاتمے کا ’بہت اچھا امکان‘ ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے ہزاروں فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور انتہائی خراب اور کمزور حالت میں ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024