Sunday, September 15, 2024, 4:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کی فوج روس میں داخل ہو گئی ہے، روس کا اعتراف

یوکرین کی فوج روس میں داخل ہو گئی ہے، روس کا اعتراف

کیف پر روس کی پرامن آبادی کو ڈرانے دھمکانے کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کے فوجی اب روس کے اندر 30 کلومیٹر تک موجود ہیں۔

فروری 2022 میں ماسکو کی جانب سے یوکرین پر مکمل حملے کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرینی افواج نے کامیاب پیش قدمی کی ہے۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین کے فوجیوں کو ٹولپینو اور اوبشی کولوڈیز کے دیہاتوں کے قریب مزید آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کیف پر روس کی پرامن آبادی کو ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

banner

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ رات اپنے خطاب میں پہلی بار اس حملے کا براہ راست اعتراف کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم روسی توپ خانے، مارٹر، ڈرونز کے علاوہ روس کے ہر میزائل حملے کا ریکارڈ رکھتے ہیں تاکہ ان حملوں کا منصفانہ جواب دیا جا سکے۔

یوکرین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس کارروائی میں ہزاروں فوجی مصروف ہیں جو روسی سرحدی محافظوں کی جانب سے ابتدائی طور پر بتائی جانے والی چھوٹی سی دراندازی سے کہیں زیادہ ہیں۔

اگرچہ یوکرین کے حمایت یافتہ تخریبی گروہوں نے وقفے وقفے سے سرحد پار دراندازی شروع کی ہے ، لیکن کرسک حملہ کیف کی روایتی افواج کی طرف سے روسی علاقے پر سب سے بڑا مربوط حملہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024