Friday, July 25, 2025, 11:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرینی ڈرونز کا روسی دارالحکومت ماسکو پر حملہ

یوکرینی ڈرونز کا روسی دارالحکومت ماسکو پر حملہ

روس میں صدارتی انتخاب کے دن یوکرین کے متعدد ڈرون حملے

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین کی جانب سے روسی صدارتی انتخابات کے دوران روس کے مختلف شہروں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

روسی حکام کے مطابق کریسنوڈار ریجن میں ڈرون حملے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جب کہ ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔

یوکرینی ڈرونز نے روسی دارالحکومت ماسکو پر بھی حملہ کیا جسے روسی حکام نے ناکام بناتے ہوئے متعدد ڈرونز مار گرائے۔

روس نے الزام عائد کیا ہےکہ یوکرین روسی صدارتی انتخاب کو متاثر کرنے کے لیے دہشت گردی کی سرگرمیاں کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق روس کے 8 ریجنوں میں یوکرین کے 35 ڈرونز تباہ کیےگئے ہیں۔

banner

خیال رہے کہ روس میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا آج آخری دن ہے اور قوی امکان ہےکہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر بن جائیں گے۔ پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024