31
اسپین کی پولیس نے یوکرین سے چرائے گئے سونے کے قدیم زیورات ضبط کر لیے ہیں۔ ان نوادرات کی مالیت 60 ملین یورو ہے انہیں یورپی پولیس آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا تھا۔
سونے کے قدیم زیورات 2009 اور 2013 کے درمیان کیف میوزیم میں نمائش کے دوران چوری کئے گئے تھے
پولیس کا کہنا ہے کہ ہار، بریسلیٹ اور بالیاں شامل ہیں، یہ آٹھویں اور چوتھی صدی قبل مسیح کے درمیان گریکو سیتھیئن دور کے ہیں۔
ہسپانوی پولیس نے 2021 میں اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا تھا جب میڈرڈ میں ایک تاجر نے ایک نجی فروخت میں سونے کی بیلٹ خریدی تھی۔