5
جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے دوران شمالی کوریا کے 300 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
پیر کو قانون سازوں کو بریفنگ کے دوران جنوبی کوریا کے انٹیلی جینس حکام نے کہا کہ یوکرین جنگ میں اب تک شمالی کوریا کے 2700 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
نیشنل انٹیلی جینس سروس کے مطابق یوکرین کی فورسز نے شمالی کوریا کے کئی فوجیوں کو گرفتار کیا ہے ان سے تفتیش میں جنوبی کوریا بھی شامل رہا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے یوکرین جنگ میں روس کی مدد کے لیے اپنے ہزاروں فوجی بھیجے تھے۔
امریکہ اور جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا کے 10 ہزار سے زائد فوجی روس کی مدد کے لیے بھیجے گئے ہیں۔