Tuesday, April 22, 2025, 10:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین پر روسی بیلسٹک میزائل حملہ، ٹرمپ کی مذمت

یوکرین پر روسی بیلسٹک میزائل حملہ، ٹرمپ کی مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’ہولناک واقعہ‘ اور ’غلطی‘ قرار دیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی رہنماؤں نے اتوار کے روز یوکرین پر بیلسٹک روسی میزائل حملے کی مذمت کی ہے، جو گزشتہ مہینوں میں مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’ہولناک واقعہ‘ اور ’غلطی‘ قرار دیا ہے۔

یہ حملہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ماسکو میں ملاقات کے دو دن بعد ہوا ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے میزائل حملے میں 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ روسی حملے سے ہونے والی تباہی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ان کے ملک کا دورہ کریں۔

banner

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر میزائل حملے کو ’ایک ہولناک واقعہ‘ قرار دیا ہے۔

ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ بھیانک تھا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، لیکن میرے
نزدیک یہ ایک ہولناک واقعہ ہے۔ میرے خیال میں جنگ ہی ایک خوفناک چیز ہے۔‘

ان سے جب پوچھا گیا کہ ’غلطی‘ سے ان کا کیا مطلب ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے غلطی کی۔۔۔ آپ ان سے پوچھیں گے۔‘

فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے کہا کہ سُمی پر روس کا حملہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے انسانی جانوں، بین الاقوامی قوانین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کی نظر انداز کیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اس حملے سے ان کو صدمہ پہنچا ہے۔

اطالوی وزیراعظم کیئر جارجیا میلونی نے اسے روس کی جانب سے ’بزدلانہ‘ کارروائی قرار دیا۔

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے اسے ’ایک سنگین جنگی جرم قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ یوکرین کے شہروں پر ہونے والے ایسے ہی دوسرے خطرناک حملوں کا تسلسل ہے۔

یوکرین کی ایمرجنسی سروسز نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز کئے گئے میزائل حملوں میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک اور 15 بچوں سمیت 117 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024