Thursday, January 23, 2025, 7:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کا روسی علاقے کرسک پر بڑا فوجی حملہ

یوکرین کا روسی علاقے کرسک پر بڑا فوجی حملہ

عسکری کارروائی اور پیش قدمی روسی دستوں کو حیران کیے ہوئے ہے؛ یوکرین

by NWMNewsDesk
0 comment

کییف حکومت کے ایک اعلان کے مطابق یوکرینی فوج نے مغربی روسی علاقے کرسک پر ایک نئے اور بڑے جنگی حملے کا آغاز کر دیا ہے۔

یوکرینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے مغربی روس کے علاقے کرسک میں ماسکو کے دستوں پر کئی اطراف سے حملے شروع کر دیئے ہیں۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر لکھا کرسک کے خطے میں روس کو وہی کچھ لوٹایا جا رہا ہے، جس کا وہ حق دار ہے۔

یوکرین کی نیشنل سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل کے مطابق کییف کی مسلح افواج کی کرسک میں یہ نئی عسکری کارروائی اور پیش قدمی روسی دستوں کو حیران کیے ہوئے ہے۔

banner

یوکرینی حکومتی ذرائع کے مطابق اس نئی جنگی پیش قدمی کا مرکزی ہدف روسی علاقے کرسک تک جانے والی سڑک ہے، جسے یوکرینی دستے اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں۔

یہ سڑک سُودژا نامی اس قصبے سے شمال مشرق کی طرف واقع ہے، جس پر یوکرینی دستوں نے گزشتہ موسم گرما میں حیران کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے قبضہ کر لیا تھا۔

حالیہ دنوں میں اس روسی علاقے سے یوکرینی دستوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے ماسکو کی فوجیں مشرقی یوکرین کے ساتھ ساتھ کرسک کے روسی علاقے میں بھی پیش قدمی کی کوششیں کرتی رہی ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ کییف حکومت کے مسلح دستوں نے کرسک کے علاقے میں جس تقریباﹰ ایک ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر قبضہ کر لیا تھا، اس میں سے نصف علاقہ اب بھی یوکرینی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

کرسک میں یوکرینی دستوں کی پیش قدمی کی جو مبینہ ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح یوکرینی فوج کی بکتر بند گاڑیوں کی قطاریں آگے بڑھ رہی ہیں۔

یوکرین اب روسی ڈرونز کو ناکارہ بنانے کے لیے ایسے ہتھیاروں کو جام کر دینے والے الیکٹرانک آلات پر زیادہ سے زیادہ انحصار کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024