Thursday, March 27, 2025, 12:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کو جنگ بندی مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے: صدر ایردوان

یوکرین کو جنگ بندی مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے: صدر ایردوان

یورپ چاہتا ہے کہ جنگ جاری رہے؛ سرگئی لاوروف

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔

ایردوان کا کہنا تھا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اصولی طور پر بات چیت کے ذریعے جنگ کے خاتمے کی خواہش کا احترام کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یوکرین کو امن بات چیت میں لازمی طور پر شامل ہونا چاہیے۔ اگر نئے عمل سے نتائج حاصل کرنے ہیں تو یوکرین کو یقینی طور پر اس عمل میں شامل کیا جانا چاہیے اور اس جنگ کو باہمی مذاکرات کے ذریعے ختم کیا جانا چاہیے۔

banner

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ترک ہم منصب حقان فیدان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا، “لیکن ہم لڑائی کو صرف اسی صورت میں روکیں گے جب مذاکرات کا نتیجہ ایک مضبوط اور پائیدار شکل میں نکلے جو روسی فیڈریشن کے لیے موزوں ہو۔”

لاوروف نے کہا کہ روس یوکرین کے تنازع کو امریکہ کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کررہا ہے جب کہ یورپ چاہتا ہے کہ جنگ جاری ہے۔

لاوروف نے امریکہ سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ روس کے ساتھ مستقبل میں امن مذاکرات کے لیے ایک نمائندہ مقرر کرے ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024