3
یوگنڈا میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔
یوگنڈا کے مشرقی ضلع بلمبولی میں بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے اور مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ضلع بلمبولی کے اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر رمضان تولہ نے بتایا کہ گزشتہ رات تین ذیلی کاؤنٹیوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ صبح سے اب تک 9 نعشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ مزید اموات کا خدشہ ہے کیونکہ بہت سے مکانات تباہ گئے ہیں۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت سرکاری سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں،خوراک اور عارضی پناہ گاہوں کی صورت میں انسانی امداد بھیجے گی۔