Monday, July 21, 2025, 12:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یو اے ای کی کامیاب ثالثی، روس اور یوکرین کے درمیان 448 قیدیوں کا تبادلہ

یو اے ای کی کامیاب ثالثی، روس اور یوکرین کے درمیان 448 قیدیوں کا تبادلہ

زیلنسکی کی روس سے 200 سےزیادہ یوکرینی قیدیوں کی واپسی کی تصدیق

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور مذاکرات کے نتیجے میں روس اور یوکرین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 448 فوجیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز ایک بیان میں 248 روسی فوجیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے ، یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں کئی مہینوں میں پہلی بار 248 روسی فوجیوں کی بازیابی ہوئی۔

اس حوالے سے روسی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک مشکل مذاکراتی عمل کے نتیجے میں 248 روسی فوجیوں کو یوکرین حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے واپس بھیج دیا گیا ہے جو متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ رہائی پانے والے تمام روسی فوجیوں کو ضروری طبی اور نفسیاتی امداد دی جا رہی ہے اور روسی فضائیہ کے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے فوجی اہلکاروں کو وزارت دفاع سے منسلک طبی اداروں میں علاج اور بحالی کے لیے پہنچائیں گے۔

banner

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے روس سے 200 سےزیادہ یوکرینی قیدیوں کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024