Wednesday, September 18, 2024, 9:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئرلینڈ، اسپین، ناروے، مالٹا، سلووینیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے رابطے تیز کرلیے

آئرلینڈ، اسپین، ناروے، مالٹا، سلووینیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے رابطے تیز کرلیے

پانچوں ممالک آج یعنی 10 مئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حق میں ووٹ دیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

آئرلینڈ اور اسپین اور ناروے سمیت یورپی یونین کے مختلف رکن ممالک 21 مئی کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

آئرلینڈ اور اسپین کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک سلووینیا اور مالٹا فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے بارے میں ایک دوسرے کے رابطے کررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممالک آج یعنی 10 مئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹ دیں گے، اس ووٹ کے نتیجے میں فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جاسکتا ہے۔

22 مارچ کو ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسپین، آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے ’پہلے قدم اٹھانے‘ پر متفق ہو گئے ہیں۔

banner

اسپین اور آئرلینڈ ایک عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق کے مضبوط حامی رہے ہیں، یہ کوششیں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے جنگ بندی اور دیرپا حل کے لیے مختلف ممالک آواز اٹھا رہے ہیں۔

1988 کے بعد سے اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 139 پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ چاروں ممالک کا ’دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں جس سے غزہ تنازع پر مذاکرات کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔

سلووینیا کی حکومت نے جمعرات کو فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے کی منظوری دے دی، اب یہ حکم نامہ جون کے وسط تک منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024