Wednesday, April 16, 2025, 2:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2 وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2 وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

مشتعل افراد نے ٹرام، بس اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی

by NWMNewsDesk
0 comment

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2 وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، مشتعل افراد نے ٹرام، بس اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ دکانیں لوٹ لی گئیں۔

ڈبلن کے سٹی سینٹر میں چاقو کے حملے سے 5 برس کی بچی اور ایک خاتون سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا گیا تھا جبکہ ڈبلن ہی میں اسکول کے باہر ایک اور واردات میں 6 برس کی بچی اور 5 برس کے بچے کو چاقو مار کر زخمی کیاگیا تھا۔

پولیس کے مطابق چاقو زنی کے حملوں کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

پولیس کی جانب سے حملوں میں مبینہ طور پر ایک ہی شخص کو ملوث قرار دیا گیا ہے جو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہے، حملے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم گزشتہ 20 سال سے آئرلینڈ ہی میں مقیم تھا۔

banner

پولیس کا کہنا تھا کہ فسادات کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، امن امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرینٹی کالج کو بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024