Friday, November 22, 2024, 2:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئرلینڈ کے وزیراعظم لیوواراڈکار نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

آئرلینڈ کے وزیراعظم لیوواراڈکار نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لیوواراڈکار آئرلینڈ کے پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم بنے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو واراڈکار نے حکمران جماعت کی سربراہی اور وزیراعظم کی حیثیت سے استعفے کا اعلان کردیا تاہم نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے۔

لیو واراڈکار نے ڈبلن میں ہنگامی پریس کانفرنس میں اچانک استعفے کا اعلان کیا اور بتایا کہ اپنی جماعت فائن گائیل سے درخواست کی ہے کہ 6 اپریل کو ہونے والی سالانہ کانفرنس میں پارٹی کا نیا قائد منتخب کیا جائے۔

لیو واراڈکار نے ڈبلن میں ہنگامی پریس کانفرنس میں استعفے کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے استعفے کی وجوہات ذاتی اور سیاسی دونوں ہیں لیکن بہت سوچ و بچار کے بعد فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نئے وزیراعظم اور قائد اتحادی حکومت کے دوبارہ انتخاب کے لیے مجھ سے بہتر ثابت ہوں گے۔

آئرلینڈ کے مستعفی وزیراعظم کے پیش رو کے پاس ان کی حکومت پر ہونے والی تنقید اورسیاسی معاملات درست کرنے کے لیے مزید ایک سال ہے کیونکہ عوامی حلقوں میں مرکزی اپوزیشن جماعت سن فئین کو مقبولیت حاصل ہے۔

banner

خیال رہے کہ لیو واراڈکار 2017 میں وزیراعظم منتخب ہوئے اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم بنے تھے اور ایک سال قبل ہی دوبارہ منتخب ہوئے تھے جبکہ اگلے انتخابات مارچ 2025 میں منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024