Friday, November 22, 2024, 2:59 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

یکم اکتوبر سےپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی متوقع

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی نگراں حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا ہے

نگراں وفاقی وزیرِ صنعت گوہر اعجاز نے ہفتے کو کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی خوش خبری آ جائے گی۔

نگراں وزیرِ صنعت کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے تاہم اب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ حکام نے کہا کہ یکم اکتوبر سےپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی ہوسکتی ہے۔ ڈیزل 9 روپے 17 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے۔۔

banner

نگراں حکومت کے لگ بھگ ڈیڑھ ماہ کے عرصے کے دوران تین مرتبہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور پر یہ اضافہ تقریباً 55 روپے کا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024