Sunday, February 1, 2026, 5:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا:چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال

آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا:چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال

سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی

by NWMNewsDesk
0 comment

یف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا

چیف جسٹس پاکستان نے کہا سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی، جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی، تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے بتایا کہ ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے، اس سے پہلے ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی زیادہ سے زیادہ تعداد 18 ہزار تھی، کوشش تھی کہ زیر التوا مقدمات 50 ہزار سے کم ہو سکیں، زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 2 ہزار کی کمی ہی کر سکے۔

چیف جسٹس کی جانب سے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا، کہاجسٹس قاضی فائزعیسیٰ بہت اچھے انسان ہیں، میری اور ان کی اپروچ الگ ہے۔ تمام ساتھی ججوں کا میرے ساتھ برتاؤ بہت اچھا رہا، جہاں آزاد دماغ موجود ہوں وہاں اختلاف ہوتا ہے۔

banner

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی کان اور آنکھ ہوتے ہیں، صحافیوں سے توقع ہوتی ہے وہ درست رپورٹنگ کریں گے۔ جہاں پر کوئی غلطی ہوئی اسے ہم نے اگنور کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024