Thursday, September 19, 2024, 5:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئی ایس آئی، آئی بی کو آڈیو ٹیپ کی اجازت نہیں : حکومتِ پاکستان

آئی ایس آئی، آئی بی کو آڈیو ٹیپ کی اجازت نہیں : حکومتِ پاکستان

کوئی ایجنسی یہ ریکارڈنگز کر رہی ہے تو غیر قانونی ہے : وزیراعظم آفس

by NWMNewsDesk
0 comment

آڈیو لیکس کیس میں حکومت پاکستان نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ  فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی یا ایف آئی اے اور آئی بی سمیت کسی دوسری سرکاری ادارے یا ایجنسی کو آڈیو ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دی اور اگر کوئی حکومتی ایجنسی بلااجازت اس نوعیت کی ریکارڈنگز کر رہی ہے تو وہ غیر قانونی ہے۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان نے وزیراعظم پاکستان آفس کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ وزیراعظم آفس کی پوزیشن ہے کہ آئی ایس آئی، ایف آئی اے اور آئی بی سمیت کسی کو بھی آڈیو ٹیپ کی اجازت نہیں ہے، اگر کوئی حکومتی ایجنسی یہ ریکارڈنگز کر رہی ہے تو وہ غیر قانونی طریقے سے کر رہی ہے۔

آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رپورٹ لینی پڑے گی تب ہی تحقیقات آگے بڑھ سکتی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کہا آئی ایس آئی کہہ رہی ہےکہ آڈیو کہاں سے لیک ہوئی اس کے سورس کا پتہ نہیں لگا سکتی، اٹارنی جنرل صاحب چیک کیجئےگا،کوئی خبر تھی آئی بی کو ریکارڈنگ کی اتھارٹی دی گئی؟

banner

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے جواب دیا کہ وہ چیک کرکے بتایں گے، جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ اگر حکومت نے نہیں بتایا تو پھر ہم نیشنل اور انٹرنیشنل عدالتی معاون مقرر کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور دیگر کو دوبارہ جواب جمع کرانےکی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024