Friday, April 18, 2025, 8:15 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئی ایم ایف آؤٹ لک : پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری کم ہونے کی پیش گوئی

آئی ایم ایف آؤٹ لک : پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری کم ہونے کی پیش گوئی

رواں سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان

by NWMNewsDesk
0 comment

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

اپنی رپورٹ میں مالیاتی ادارے نے پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد اور مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق گذشتہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

آئی ایم ایف کے مطابق سال 2028 تک جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جب کہ اس سال پاکستان میں بے روزگاری کم ہو کر 8 فیصد پر آنے کا امکان ہے جو کہ گزشتہ مالی سال ساڑھے 8 فیصد تھی۔

مالیاتی ادارے کا آؤٹ لک رپورٹ میں کہنا ہے کہ اس سال پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.8 فیصد رہے گا، البتہ عالمی سطح پر کورونا وبا اور روس یوکرین جنگ کے اثرات برقرار رہیں گے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024