Saturday, April 19, 2025, 9:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئی ایم ایف بجلی بلوں پر ریلیف کا جواب پیر تک دے گا، اداروں کو نجکاری کی طرف لے کر جانا ہوگا: نگران حکومت

آئی ایم ایف بجلی بلوں پر ریلیف کا جواب پیر تک دے گا، اداروں کو نجکاری کی طرف لے کر جانا ہوگا: نگران حکومت

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی بھی شرکت

by NWMNewsDesk
0 comment

ملک کی معاشی بحالی، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس اسلام آباد میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی کابینہ، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے میکرواکنامک چیلنجز، گورننس سے متعلق منصوبے پیش کئے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، اجلاس میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے مختلف عملی اقدامات کی منظوری دی گئی۔

نگران وزیراعظم نے مستقبل کی حکومت کی مضبوط بنیاد رکھنے پر زور دیا، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وزارتیں عبوری حکومت کے پاس دستیاب وقت میں بہترین نتائج فراہم کریں۔

banner

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ بجلی بلوں پر ریلیف کیلئے تجویز آئی ایم ایف کو بھیج دی ہے جس پر جواب پیر تک آئے گا۔ گیس سیکٹر میں سالانہ ساڑھے 350 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے،معیشت کو بحال کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، نقصان میں چلنے والے اداروں کو نجکاری کی طرف لے کر جانا ہوگا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024