Friday, November 22, 2024, 12:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئی ایم ایف سے مذاکرات کے تحت پاکستان میں نان فائلرز کے بجلی کنکشنز کاٹنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے تحت پاکستان میں نان فائلرز کے بجلی کنکشنز کاٹنے کا فیصلہ

ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کے ورچوئل مذاکرات

by NWMNewsDesk
0 comment

یڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی ٹیم کے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کے ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں، جس میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں سے ٹیکس کی وصولی پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ورچوئل مذاکرات میں منافع بخش کاروبار پر ٹیکسوں کے نفاذ پر بھی بات چیت ہوئی اور نان فائلرز کو بھجوائے گئے نوٹسز پر آئی ایم ایف ٹیم کو بریفنگ دی گئی۔

ذائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کو بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 7 لاکھ 46 ہزار نان فائلرز کو نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں، اس میں نان فائلرز کے خلاف بجلی کے کنکشن کاٹنے کا قدم اٹھایا جائے گا۔

banner

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم ایف بی آر سے ہونے والے مذاکرات پر رپورٹ جاری کرے گی جبکہ آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم اور ایف بی آر کے درمیان رواں ہفتے مذاکرات جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 11 ہزار ارب سے زائد رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کے اخراجات ساڑھے 16 ہزار ارب تک ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024