Monday, June 9, 2025, 11:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا، نمائندہ آئی ایم ایف کا عمران خان کے خط پر ردعمل

آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا، نمائندہ آئی ایم ایف کا عمران خان کے خط پر ردعمل

آئی ایم ایف کا مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدود ہے : ایسٹر پیرز

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے عمران خان کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔

ایک بیان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا یہ خط پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے۔

ایسٹر پیرز نے کہا کہ آئی ایم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدود ہے لہٰذا آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری انگیجمنٹ کا مقصد مالی استحکام ہے، ہمارا مقصد شہریوں کے فائدے کے لیے پائیدار اور جامع ترقی ہے، ہمارا مقصد مضبوط پالیسیوں کے نفاذ کی حمایت کرنا ہے۔

banner

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا جس کی تصدیق انہوں نے خود کی تھی۔

عمران خان نے خط میں آئندہ بیل آؤٹ پیکج کے وقت پاکستان کےسیاسی استحکام کو مدنظررکھنے کی درخواست کی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے عمران خان کے آئی ایم ایف کو لکھے جانے والے خط کو سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024