Saturday, April 19, 2025, 5:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی

آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی

جنوبی سوڈان پہلے جب کہ پاکستان 52 نمبر پر موجود ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی جس میں سر فہرست جنوبی سوڈان ہے جب کہ فہرست میں پاکستان 52 نمبر پر موجود ہے۔

آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں اولین 10 نمبروں پر افریقی ملک شامل ہیں۔

جنوبی سوڈان جس نے 2011 میں آزادی حاصل کی تھی، دنیا کا سب سے نیا ملک ہے اور اپنی 492.72 فی کس جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کا غریب ترین ملک بھی ہے جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات، اور محدود انفراسٹرکچر ہیں۔

فہرست میں دوسرا نمبر برونڈی کا ہے، تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو موجود ہیں، موزمبیق کا نمبر پانچواں جب کہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے۔

banner

غریب ترین ممالک کی فہرست میں جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے، فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے، جبکہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دی ہے۔

اس کے برعکس دنیا کے امیر ترین ممالک کے اعتبار سے لکسمبرگ پہلے نمبر پر ہے جس کا حیران کن فی کس جی ڈی پی 145,834 ڈالر ہے۔ اس کے بعد آئرلینڈ، سنگاپور اور قطر ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024