Wednesday, September 18, 2024, 10:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئی ایم ایف نے پاکستان کودرکار بیرونی قرض کے تخمینے میں کمی کردی

آئی ایم ایف نے پاکستان کودرکار بیرونی قرض کے تخمینے میں کمی کردی

بیرونی قرضوں کی طلب میں کمی کی بنیادی وجہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، بیرونی قرضوں کی کم ادائیگیاں اور چین کی طرف سے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی ایم ایف نے پاکستان کو درکار قرضوں کے تخمینے میں کمی کردی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال اور اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں کی طلب124 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے، جو کہ گزشتہ تخمینے سے 8 ارب ڈالر کم ہے۔

یاد رہے کہ چار ماہ قبل آئی ایم ایف نے یہ تخمینہ 131 ارب ڈالر لگایا تھا، جبکہ اس طرح مجموعی بیرونی قرضوں میں بیرونی پبلک قرض 103 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، جو سابقہ تخمینے کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر کم ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے یہ جائزہ رواں مالی سال 2023-24 اور اگلے مالی سال 2024-25 کیلیے جاری کیا ہے، ان تخمینوں پر اگلے سال فروری یا مارچ میں ہونے والے مذاکرات میں مزید بات کی جائے گی۔

banner

واضح رہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی طلب میں کمی کی بنیادی وجہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، بیرونی قرضوں کی کم ادائیگیاں اور چین کی طرف سے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تخمینے میں کمی کی ایک اور وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری بھی ہے، جس کی وجہ سے بیرونی قرضوں کی طلب میں کمی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ ستمبر تک 128 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024