Saturday, May 31, 2025, 9:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط موصول

آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط موصول

یہ قسط آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان ہے: اسٹیٹ بینک

by NWMNewsDesk
0 comment

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت 760 ملین اسپیشل ڈرائنگ رائٹس یعنی تقریباً 1.023 ارب امریکی ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ قسط آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان اور پروگرام کے اہداف کے حصول کی روشنی میں جاری کی گئی ہے۔

اس رقم کا مقصد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا اور ملکی معیشت کے استحکام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

یہ رقم اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کر دی جائے گی اور یہ اضافہ 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے ذخائر میں ظاہر ہوگا۔

banner

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق اس قسط کی وصولی سے سٹیٹ بینک کے ذخائر میں خاطر خواہ بہتری متوقع ہے جو بیرونی ادائیگیوں کی ضروریات پوری کرنے اور مالیاتی استحکام کو فروغ دینے میں مدد دے گی۔

اسٹیٹ بینک اس پیش رفت کو پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد کی علامت سمجھتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ اس سے نہ صرف مالیاتی پالیسی کو تقویت ملے گی بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024