Tuesday, June 10, 2025, 9:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئی ایم ایف کی نئی تجاویز: بجلی، گیس مزید مہنگی کرنے اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے پر غور شروع

آئی ایم ایف کی نئی تجاویز: بجلی، گیس مزید مہنگی کرنے اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے پر غور شروع

خسارے کے شکار ہر سرکاری ادارے کو فروخت کرنے کی تجویز

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی ایم ایف نے نیا قرضہ دینے کے لیے پاکستان کو نئی تجاویز پیش کردی۔

آئی ایم ایف کا 15 مئی کو آنے والا وفد پاکستان کے لیے 6 سے 8 ارب ڈالر کے نئے بیل آؤٹ پیکج کے اہم نکات طے کرے گا تاہم اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئی تجاویز پیش کردی ہیں۔

آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے، بجلی گیس مزید مہنگی کرنے، پنشنرز پر ٹیکس لگانے اور خسارے کے شکار ہر سرکاری ادارے کو فروخت کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آر پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے تیار ہے اور ایک لاکھ سے کم پنشن والوں سے ٹیکس لینے یا تمام پنشنرز پر 10 فیصد ٹیکس لگانے جیسی تجاویز پر غور شروع کررہا ہے جب کہ اس سلسلے میں حکومت بھی متحرک ہوگئی ہے۔

banner

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے پہلے بجٹ اہداف طے کرنے، بجٹ اسٹریٹجی پیپر کابینہ سے منظور کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزارتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ نے بجٹ بنانے کا کام بھی شروع کردیا، قرض ادائیگی، دفاعی بجٹ اور ٹیکس وصولیوں سمیت دیگر اہداف طے ہونے پر آئی ایم ایف سے شیئر ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024