Thursday, September 19, 2024, 5:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آذربائیجان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

آذربائیجان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

امارت اسلامی افغانستان بھی آذربائیجان میں اپنا سفارت خانہ فعال کرے گا : ذبیح اللہ مجاہد

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذیبح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے اور آنے والے دنوں میں سفارت کار بھی بھیج دیے جائیں گے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری سے امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آذربائیجان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات شروع کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے سفارت خانہ بحال کردیا ہے اور امارت اسلامی افغانستان بھی آذربائیجان میں اپنا سفارت خانہ فعال کرے گا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی میدان میں ایک نیا قدم ہے، جس سے سب کو فائدہ ہوگا۔

افغانستان کے سابق سفارت کار عزیز معارج نے اس حوالے سے بتایا کہ خطے کے ممالک کے درمیان نہ صرف سیاسی اور معاشی حوالے سے آپس میں مقابلہ ہے بلکہ انہیں افغانستان کی وجہ سے داخلی سلامتی پر تشویش ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024