2
آذربائیجان میں گرفتار فرانسیسی شہری پرمارٹن ریان جاسوسی کے مقدمے کا آغاز ہوگیا ہے۔
مارٹن ریان کو جاسوسی کے الزام میں دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق فرانسیسی شہری آذربائیجان کے ترکیہ، ایران اور پاکستان سے تعلقات، روسی اور چینی کمپنیوں کی معلومات جمع کر رہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر فرانسیسی شہری کو 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب فرانس نے اپنے شہری پر جاسوسی الزام سے انکار کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کر رکھا ہے