Saturday, April 19, 2025, 12:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں بہتری کا معاہدہ، اقوام متحدہ کا خیر مقدم

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں بہتری کا معاہدہ، اقوام متحدہ کا خیر مقدم

اقوام متحدہ فریقین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ باہمی اعتماد کو آگے بڑھانے،ترجمان

by NWMNewsDesk
0 comment

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں بہتری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔دونوں ممالک نے جنگ روکنے کے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے

آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ  وہ جنگی قیدیوں کی رہائی کے ذریعے اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کے حوالے سے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ وہ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف بڑھیں گے اور ایک پہلے قدم میں وہ ان لوگوں کا تبادلہ کریں گے جو ناگورنو کاراباخ میں حالیہ جنگ کے دوران پکڑے گئے تھے۔باکو نے 32 آرمینیائی فوجیوں کو جبکہ یریوان نے “خیر سگالی کے اشارے” کے طور پر دو فوجیوں کو رہا کیا ہے

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دونوں ملک بغیر کسی ثالث کے براہ راست بات چیت پر متفق ہوئے ہیں ۔

banner

دوسری جانب اقوام متحدہ  نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سیکرٹری جنرل آرمینیا اور آذربائیجان کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں اعتماد سازی کے کئی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024