Thursday, November 21, 2024, 7:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آرکٹک کے بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے قطبی ریچھ بیماریوں میں مبتلا

آرکٹک کے بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے قطبی ریچھ بیماریوں میں مبتلا

الاسکا اور روس کے درمیان سمندر میں ریچھوں کے خون کے نمونوں کی جانچ

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا بھر میں بڑھتے درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آرکٹک کا سرد علاقہ بھی گرمی کی زد میں آگیا۔

بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے برفانی ریچھوں میں مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قطبی ریچھوں کو مختلف اقسام کی وائرس، بیکٹیریا اور پیراسائٹس میں مبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے جس کا سامنا 30 سال پہلے تک بہت کم تھا۔

سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ برف پگھلنے کی وجہ سے قطبی ریچھوں میں بیماریوں کے بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔

banner

سائنسدانوں نے الاسکا اور روس کے درمیان سمندر میں ریچھوں کے خون کے نمونوں کی جانچ بھی کی ہے۔

سائنسدانوں نے 1987 اور 1994 کے درمیان جمع کیے گئے نمونوں کا تجزیہ کیا اور پھر 3 دہائیوں بعد دوبارہ 2008 اور 2017 کے درمیان نمونے جمع کیے اور ان کا مطالعہ کیا۔

محققین کے مطابق خون کے نمونوں میں نمایاں طور پر ریچھوں میں5 میں سے کسی ایک وائرس، بیکٹیریا یا پیراسائٹس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا۔

امریکی جیولوجیکل سروے سے تعلق رکھنے والے جنگلی حیات کے ماہر ڈاکٹر کیرین روڈ نے کہا کہ خون کے نمونوں سے یہ جاننا مشکل ہے کہ ریچھوں کی جسمانی صحت کس طرح متاثر ہوئی لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پورے آرکٹک کے ماحولیاتی نظام میں کچھ تبدیلی ہو رہی ہے۔

دنیا میں تقریباً 26ہزار قطبی ریچھ باقی ہیں جن کی اکثریت کینیڈا میں موجود ہے جبکہ امریکہ، روس، گرین لینڈ اور ناروے میں بھی قطبی ریچھوں کی آبادی پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024