Wednesday, April 16, 2025, 7:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آزاد امیدواروں کیساتھ ملکرحکومت بنائیں گے، شیر والے اپوزیشن میں بیٹھیں گے: بلاول

آزاد امیدواروں کیساتھ ملکرحکومت بنائیں گے، شیر والے اپوزیشن میں بیٹھیں گے: بلاول

نواز شریف وزیراعظم بننےکیلئے عوام کے علاوہ کسی اور پر بھروسہ کر رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ ضیاء الحق کی مسلم لیگ سے ہے۔ پیپلزپارٹی آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی، یہ شیر والے اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

سرگودھا کے علاقے بھلوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پرانے سیاستدان نفرت اورتقسیم کی سیاست کررہےہیں، بھائی کوبھائی سے لڑوایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا نوجوانوں کو سمجھائیں کہ اپنا ووٹ ضائع مت کریں، کیا آپ اس شخص کو ووٹ دے کر ضائع کرنا چاہتے ہیں جو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے؟

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا نیب کیس بننے پر اداروں پر حملہ کیا جاتا ہے، بےنظیربھٹو شہید ہوئیں تو آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، میرے والد پر جیل میں تشدد کیا گیا زبان کاٹی گئی، چاہتے ہیں جو ہمارے ساتھ ہوا ہے ایسا ظلم کسی اورکے ساتھ نہ ہو، میرے لیے حرام ہوگا کہ میری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی ہو، میں یہ کرہی نہیں سکتا کہ مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کوجیل میں ڈالوں۔

banner

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اب مقابلہ پیپلزپارٹی اور ضیاالحق مرحوم کی مسلم لیگ کے درمیان ہے،

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا نواز شریف یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم بننےکیلئے عوام کے علاوہ کسی اور چیز پر بھروسہ کر رہے ہیں، نواز شریف بیک ڈور کے ذریعے چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کا راستہ روکیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024