107
مودی سرکار نے اپنی ایک اور مسلم دشمن پالیسی کے تحت بھارتی ریاست آسام میں مسلم شادی اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ 1935 ختم کردیا۔
آسام کی حکومت نے مودی سرکار کے بھارت بھر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے بعد اپنی ریاست میں بھی مسلم شادی اور طلاق کے برسوں سے چلے آئے رجسٹریشن سسٹم کو ختم کر دیا۔
آسام کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس ایکٹ کے ختم ہونے اور یکساں سول کوڈ کے نفاذ سے ریاست میں کم عمری میں ہونے والی شادیوں کو روکا جاسکے گا۔
دوسری جانب مسلم ارکان اسمبلی اور سماجی ہنماؤں نے آسام حکومت کے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام مسلمانوں سے ان کی مذہبی آزادی چیھننے اور اپنی شریعت پر عمل درآمد سے روکنے کے مترادف ہے۔
