Thursday, March 19, 2026, 4:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلیا میں دسمبر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا

آسٹریلیا میں دسمبر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا

درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا خدشہ ہے، رپورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا کے مختلف خطے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں تاہم مغربی آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ میں دسمبر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا۔

آسٹریلیا کی ریاستوں کے کچھ علاقوں میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرتھ میں پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقے موسلا دھار بارش کی زد میں ہیں۔نیو ساؤتھ ویلز کے کچھ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ کے ساتھ ساتھ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اب تک جنگلات میں 20 سے زائد مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024