Friday, July 25, 2025, 4:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلیا میں دو روز کے دوران دوسرا چاقو حملہ

آسٹریلیا میں دو روز کے دوران دوسرا چاقو حملہ

چرچ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں پادری سمیت 4 افراد زخمی

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے گرجا گھر میں چاقو بردار شخص کے حملے میں پادری سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

چرچ میں پادری پر حملہ تقریر کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ویڈیو میں گہرے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس شخص کو پادری کے پاس جاتے اور چاقو کے وار کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد چرچ میں موجود لوگ حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

banner

خیال رہے کہ سڈنی میں 2 روزقبل بھی شاپنگ مال میں چاقو حملے سے6 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ظاہر نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024