Friday, January 10, 2025, 1:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلیا نے پناہ گزینوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی: اقوام متحدہ

آسٹریلیا نے پناہ گزینوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی: اقوام متحدہ

آسٹریلیا متاثر ین کو ہرجانہ ادا کرے؛ انسانی حقوق کی کمیٹی

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے نارو کے جزیرے پر حراست میں رکھ کر پناہ کے متلاشی افراد کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

عالمی ادارے کی انسانی حقوق کمیٹی کے فیصلے نے ایسے دیگر ملکوں کو بھی خبردار کیا ہے جو پناہ کی تلاش میں آںے والوں کو کسی تیسرے ملک یا جزیرے پر رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

کمیٹی نے یہ فیصلہ اُن 25 پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے دو الگ مقدمات میں دیا ہے جن کو آسٹریلوی حکام نے برسوں تک نارو جزیرے پر رکھا۔

کمیٹی نے آسٹریلیا سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ پناہ گزینوں کو ہرجانہ یا معاوضہ ادا کرے اور یہ یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔

banner

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے آسٹریلوی حکومت کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا کہ وہ ان جزائر پر رکھنے گئے افراد سے روا رکھے گئے خراب سلوک کی ذمہ دار نہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی جانب سے جو پہلا کیس دیکھا گیا اُس میں شامل پناہ گزینوں کا تعلق عراق، ایران، افغانستان، پاکستان، سری لنکا اور میانمار سے ہے جن میں بچے بھی شامل تھے۔

آسٹریلوی حکومت نے کمیٹی کے فیصلے کے بعد کہا ہے کہ وہ اس کا جائزہ لے رہی ہے اور اس پر اپنا ردعمل جاری کرے گی۔

آسٹریلیا کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسٹریلوی حکومت کا طویل عرصے اور تسلسل سے یہ مؤقف رہا ہے کہ وہ (پناہ گزینوں کے لیے قائم) علاقائی پروسیسنگ سینٹرز پر مؤثر کنٹرول نہیں رکھتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایسے افراد جن کو آسٹریلیا کی سرزمین سے باہر رکھا جاتا ہے اُن کے حوالے سے آسٹریلیا پر بین الاقوامی ذمہ داریاں عائد نہیں ہوتیں۔

سنہ 2012 میں آسٹریلیا نے ایسے افراد کے لیے سخت پالیسی نافذ کی تھی جو کشتیوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس پالیسی کے تحت پناہ کے متلاشی ایسے افراد کو ’آسٹریلوی ساحلوں سے دور پراسیسنگ سینٹرز‘ میں رکھا جاتا ہے۔

آسٹریلیا نے یہ حراستی مراکز قریبی جزیروں نارو اور پاپوا نیو گنی میں قائم کیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024