مغربی آسٹریلیا میں ایک نوجوان نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔
پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران نوجوان کو مار ڈالا۔ یہ واقعہ مغربی آسٹریلیا کے صدر مقام پرتھ کا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی رات کا ہے۔
پرتھ کے مضافات مین وِلیٹن میں رونما ہونے والے واقعے کو پولیس نے اب تک باضابطہ طور پر دہشت گردی قرار نہیں دیا ہے۔
اس حوالے سے شواہد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ نوجوان کے حملے میں زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں ہے اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مغربی آسٹریلیا کے وزیرِاعظم راجر کُک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اب تک تو یہی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ واقعہ 16 سالہ نوجوان نے اپنے طور پر کیا اور اُس کی پشت پر کوئی گروہ یا جماعت نہیں۔
یہ واقعہ 15 اپریل کو نیو ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی میں لائیو خطاب کرنے والے ایک بشپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے چند نوجوانوں پر دہشت گردی کے حوالے سے مقدمہ چلائے جانے کے بعد رونما ہوا ہے۔