Saturday, July 19, 2025, 4:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت زیادہ متاثر ہوگا

آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت زیادہ متاثر ہوگا

تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد سے کینبرا پریشان، ملک میں 12 لاکھ 20 ہزار بھارتی طلبہ موجود ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے مالی ضمانت (بچت) کی حد بڑھادی ہے۔

اب کسی کو بھی آسٹریلیا کا اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے 19 ہزار 576 ڈالر کی بچت دکھانی ہوگی۔ اس بار اس حد میں 3430 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سات ماہ میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔ آسٹریلوی کرنسی میں یہ رقم 29 ہزار 710 ڈالر ہے۔ ایک امریکی ڈالر اس وقت ڈیڑھ آسٹریلوی ڈالر کے مساوی ہے۔

آسٹریلوی حکومت تارکینِ وطن کی تعداد میں غیر معمولی کمی چاہتی ہے۔ سخت تر شرائط کے نتیجے میں 2023 سے آسٹریلیا آنے والے بیرونی طلبہ کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

2023 میں تارکینِ وطن کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ اب حکومت ان میں معتدبہ کمی چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ اسٹوڈنٹ ویزا میں فراڈ کی اطلاعات بھی آتی رہی ہیں۔ مالیاتی معاملات کے علاوہ ٹیسٹ کے معیارات بھی سخت تر کرکے بیرونی طلبہ کی تعداد گھٹائی جارہی ہے۔

banner

2023 میں بھارت، چین اور فلپائن سے سب سے زیادہ طلبہ آسٹریلیا پہنچے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 سے دسمبر 2023 کے دوران بھارت سے آنے والی اسٹوڈنٹ ویزا کی 52 فیصد درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ بھارت اب بھی آسٹریلیا میں بین الاقوامی انرولمنٹ کرانے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ جنوری تا ستمبر 2023 کے دوران آسٹریلیا میں تعلیم پانے والے بھارتی طلبہ کی تعداد 12 لاکھ 20 ہزار تھی۔

آسٹریلوی حکومت نے اسٹوڈنٹ ویزا سے متعلق دھوکا دہی کے معاملات کی روک تھام کے لیے 34 ایجنسیوں کو انتباہی خطوط جاری کیے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024