آسٹریلیا نے بڑے قومی پارکوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنگلی گھوڑوں کو فائرنگ کرکے مارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق جنگلی گھوڑوں کومار نے کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، جو حیوانات اور نباتات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی حصے میں قائم کوسکیوسکو نیشنل پارک میں تقریباً 19 ہزارجنگلی گھوڑے ہیں، جنہیں ”برمبیز“ کہا جاتا ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز کے ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ وہ 2027 کے وسط تک جنگلی گھوڑوں کی تعداد کو کم کر کے تین ہزار تک لانا چاہتے ہیں۔
نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر ماحولیات پینی شارپ کا کہنا ہے کہ گھوڑوں کو مارنے کے لئے پارک کے اہلکار جالوں اور بندوقوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ اقدامات اب ناکافی ہیں۔

پینی شارپ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی گھوڑوں کی کثیر تعداد ماحولیاتی نظام کے لئے خطرے کا سبب بن رہی ہے، اس لیے ہمیں یہ کرنا پڑے گا۔
