Thursday, December 26, 2024, 7:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلیا 62 رنز سے کامیاب، پاکستان کو ورلڈکپ میں مسلسل دوسری شکست

آسٹریلیا 62 رنز سے کامیاب، پاکستان کو ورلڈکپ میں مسلسل دوسری شکست

368 رنز جواب میں پاکستان کی ٹیم 46 ویں اوورز میں 305 رنز بناکر ڈھیرہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 62 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 46 ویں اوورز میں 305 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی شاندار سینچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے

پاکستان کی جانب سے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔حارث روف نے 8 اوورز میں 83 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں اور ایک وکٹ اسامہ میر کے حصے میں آئی جبکہ حسن علی، محمد نواز اور افتخار احمد کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

banner

آسٹریلیا کے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اپنی ٹیم کو انتہائی عمدہ اسٹارٹ دیا، دونوں نے 134 رنز کی اوپننگ شراکت داری فراہم کی اور دونوں نے نصف سنچریاں بھی بنائی تاہم پاکستان کا مِڈل آرڈر ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوا۔پوری ٹیم 46 ویں اوورز میں 305 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ ایڈم زیمپا نے کی انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر پاکستان کے 4 اہم بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے بعد پیٹ کمنز اور مارکس اسٹائنس نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک اور جوش ہزلیووڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ میں عمدہ بیٹنگ پرفارمنس دکھانے والے ڈیوڈ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آسٹریلیا پاکستان سے میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر چھوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان کی پوائنٹ ٹیبل پر 5 ویں پوزیشن ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024