Thursday, July 31, 2025, 9:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلین اوپن :جینک سنر اور کیرن خچانوف پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے

آسٹریلین اوپن :جینک سنر اور کیرن خچانوف پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے

پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں جینک سنر کا مقابلہ کیرن خچانوف سے ہوگا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اطالوی ٹینس اسٹار جینک سنر اور روس کے کیرن خچانوف اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں آج کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں اطالوی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے یباسٹین بیز کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6، 1-6 اور 3-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں روس کے کیرن خچانوف نے مینز سنگلز تیسرے راؤنڈ میچ میں سخت مقابلے کے بعد جمہوریہ چیک کے تھامس ماہک کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے ٹاپ 16 ویں راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

کیرن خچانوف کی فتح کا سکور 4-6، 6-7(4-7)،6-4، 6-7(5-7) تھا، میگاایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں جینک سنر کا مقابلہ کیرن خچانوف سے ہوگا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024