آسٹریلین وزیر اعظم انتھونی البانیس نے چاقو حملے کے زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش کر دی۔
ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران وزیر اعظم انتھونی البانیس نے تصدیق کی ہے کہ بونڈی جنکشن کے چاقو حملے کے دوران زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو آسٹریلیا کا مستقل ویزا دیا جائے گا۔
وزیر اعظم البانیس کا کہنا تھا کہ محمد طحہٰ وہ دوسرے شخص تھے جنہوں نے ہفتے کے روز مجرم جوئل کاؤچی کا سامنا کیا جو غیر معمولی جرات کا اظہار ہے۔
انتھونی البانیس کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں افراد نے ان آسٹریلوی باشندوں کی حفاظت کے لیے خود کو خطرے میں ڈالا جنہیں وہ خود نہیں جانتے تھے، یہ اس قسم کی ہمت ہے جس کا ہم شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا کے علاقےBondi جنکشن میں ایک شخص نے چاقو حملے میں پاکستانی سکیورٹی گارڈ فراز طاہر جاں بحق سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا تھا جبکہ حملے میں سکیورٹی گارڈ محمد طحہٰ زخمی ہو گئے تھے۔