Thursday, November 21, 2024, 1:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسڑیلیا نے اپنا گولڈن ویزا ختم کرنے کا اعلان کردیا

آسڑیلیا نے اپنا گولڈن ویزا ختم کرنے کا اعلان کردیا

گولڈن ویزا کے متبادل اب سکلڈ ورکرویزا متعارف کرایا جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا نے اپنا”گولڈن ویزا” ختم کردیا ہےجس کے تحت دولت مند بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کو آسڑیلیا میں رہنے کا حق حاصل تھا۔

گولڈن ویزا کا اجرا غیر ملکی ملکی کاروباری افراد کی توجہ حاصل کرنےکیلئے ڈیزان کیا گیا تھا،حکام کا کہنا ہےکہ گولڈن ویزا سےکوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا۔

آسڑیلوی حکام کی جانب سے 2024 کیلئے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے تحت بڑا اقدام سامنے آیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا کے متبادل اب سکلڈ ورکر ویزا متعارف کرایا جائے گا،جس کے تحت ہنرمند افرادکو بہتر مواقع مل سکیں گے۔

خیال رہےکہ گولڈن ویزاپروگرام کے تحت 2012 سے اب تک اہم سرمایہ کاروں کو ایس آئی وی ویزے دئیے جاچکے ہیں۔

banner

آسڑیلوی وزیر داخلہ نےکہا کہ یہ واضح ہےکہ گولڈن ویزا ہمارے ملک اورمعیشت کو وہ چیز فراہم نہیں کر رہا ہے جس کی ہمارے ملک اور معیشت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024