Wednesday, March 12, 2025, 12:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسکر ایوارڈز کا میلہ 2 مارچ کو سجے گا

آسکر ایوارڈز کا میلہ 2 مارچ کو سجے گا

میکسیکو کی نیٹ فلیکس فلم ’ایملیا پیریز‘ نے مجموعی طور پر 13 نامزدگیاں حاصل کی تھیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا کے معتبر ترین فلمی ایوارڈز ’آسکر‘ کا میلہ امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں سجے گا۔

آسکر کے 97 ویں میلے کی تقریب لاس اینجلس کے تاریخی ڈول بائے تھیٹر میں ہوگی، جہاں کئی دہائیوں سے تقریب ہوتی آ رہی ہے۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب کو پہلی بار متعدد اسٹریمنگ ویب سائٹس سمیت اے بی سی ٹی وی اور یوٹیوب پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔

آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان جنوری میں کیا گیا تھا، میکسیکو کی نیٹ فلیکس فلم ’ایملیا پیریز‘کی تھیں۔

banner

اسی فلم میں ٹرانس جینڈر خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرلا صوفیہ گسکون  بھی بہترین اداکارہ کے لیے نامزد ہوئی تھیں، وہ نامزد ہونے والی پہلی ٹرانس جینڈر اداکارہ بھی بنی تھیں۔

’دی بروٹلسٹ، وکڈ اور دی سبسٹینس‘ فلموں نے بھی ترتیب وار 10 نامزدگیاں حاصل کی تھیں۔ آسکر نامزدگیوں میں 10 فلموں کا بہترین فلم کے لیے آپس میں مقابلہ ہوگا جب کہ بہترین ہدایت کار کے لیے 5 ڈائریکٹرز میں مقابلہ ہوگا۔

اس سال بہترین اداکارہ کے لیے سنتھیا ایریو، کرلا صوفیہ، مکی میڈیسن، فرنانڈا ٹورس اور ڈیمی مور میں مقابلہ ہوگا جب کہ بہترین اداکار کے لیے ایڈرین بروڈی، ٹموتھی چالمیٹ، کالمن ڈومنگو، رالف فینس اور سیبسٹن اسٹان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

رواں برس جنوری میں لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ کے باعث آسکر ایوارڈز کی تقریب منسوخ کیے جانے کا امکان تھا لیکن اب تقریب اپنے مقررہ وقت پر ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024