امریکی حکومت سمیت 17 ریاستوں نے ای کامرس پلیٹ فارم ایمازون پر غیرقانونی اجارہ داری قائم رکھنے پر مقدمہ درج کردیا۔ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے اشیاء کی قیمتیں زیادہ رکھ کر اپنے حریفوں کو مشکلات میں ڈالا۔
امریکا فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور 17 اٹارنی جنرلز نے 4 سال تحقیق کے بعد ایمازون کیخلاف غیرقانونی اجارہ داری قائم کرنے پر مقدمہ دائر کیا۔
فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہی پاکستانی نژاد لینا خان کر رہی ہیں، ایک سو بہتر صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایمازون نے اپنے پلیٹ فام پر اضافی قیمت پر اشیاء فروخت کیں۔
معروف کمپنی پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اپنے پلیٹ فام پر تاجروں کو قیمتیں کم کرنے سے روکا جبکہ ایمازون پر اپنی ڈیلیوری سروسز استعمال کروانے کا بھی الزام ہے۔
واضح رہے کہ ایمازون کمپنی نے گزشتہ سال 2022ء میں 514 ارب ڈالر کا بزنس کیا تھا۔