Monday, September 16, 2024, 3:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ابھی کوئی اے آئی چیٹ بوٹ انسانیت کیلئے خطرہ نہیں، مارک زکربرگ

ابھی کوئی اے آئی چیٹ بوٹ انسانیت کیلئے خطرہ نہیں، مارک زکربرگ

میٹا کا نیا اے آئی ماڈل دیگر ماڈلز کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے لاما 3 لارج لینگوئج ماڈل پر مبنی نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کو بہترین قرار دیا ہے۔

مارک زکربرگ کے مطابق میٹا کا نیا اے آئی ماڈل دیگر ماڈلز کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہے اور زیادہ بہتر منطقی صلاحیت سے لیس ہے۔

اس حوالے سے مارک زکربرگ نے کہا کہ ‘اس نئے ماڈل کی بدولت ہمارا ماننا ہے کہ میٹا اے آئی اس وقت مفت دستیاب سب سے ذہین اے آئی اسسٹنٹ ہے’۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میٹا سمیت کوئی بھی کمپنی ایسے اے آئی ماڈل پر کام نہیں کر رہی جو انسانیت کے خطرہ بن جانے کی حد تک بہترین ہو۔

banner

انہوں نے کہا کہ ‘انسانیت کو لاحق خطرات کے خدشات کے باوجود مجھے نہیں لگتا کہ ابھی کوئی ماڈل اس سطح پہنچ سکتا ہے یا ہماری کمپنی یا دیگر کمپنیوں کا دیگر تحقیقی کام اگلے سال تک اس سطح تک پہنچ سکے گا’۔

یہی وجہ ہے کہ مارک زکربرگ کی جانب سے لاما اے آئی ماڈل کو اوپن سورس رکھا گیا ہے، یعنی عوام یا محققین کو آسانی سے دستیاب ہے۔

مارک زکربرگ نے بتایا کہ اگر میٹا کا ماڈل مختلف شعبوں بشمول ٹیکسٹ، امیجز اور ویڈیوز میں بہترین نتائج دینے کے قابل ہوتا تو پھر کمپنی اس کے تمام پہلوؤں کو اوپن سورس نہیں رکھتی۔

خیال رہے کہ میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کو لاما 3 کے ذریعے کافی بہتر بنایا گیا ہے۔

اب یہ چیٹ بوٹ واٹس ایپ میں تحریری ہدایات پر رئیل ٹائم میں تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024