102
سعودی عرب نے بغیر اجازت نامہ حج ادا کرنا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 50 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے عازمین حج کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے تحت مقامات مقدسہ میں داخل ہونے والے ہر عازم کے پاس حکومتی اجازت نامہ ہونا لازمی ہو گا۔
سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ حج کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے پرمٹ نہ دکھانے پر تارکین وطن کو 6 ماہ جیل جبکہ 10 سال تک مملکت میں داخلے پر پابندی ہوگی ۔
