Monday, June 9, 2025, 4:49 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اختلافات لیکر نہیں چل سکتے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا: صدرکا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

اختلافات لیکر نہیں چل سکتے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا: صدرکا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

اجلاس سے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور شور شرابا کیا گیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، ہمارا ایجنڈا اور خیالات ہی ملک کو مضبوط بنائیں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی، وزیراعظم شہباز شریف ، آصفہ بھٹو زرداری ، بلاول بھٹو زردرای بھی ایوان میں موجود تھے۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیر بھی گیلریز میں موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی ارکان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پوسٹر اٹھائےایوان میں بیٹھے۔

اجلاس سے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور شور شرابا کیا گیا۔

banner

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کی تجویز دیتے ہوئے اختلافات مل بیٹھ کر حل کرنے کا مشورہ دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر تمام معزز مہمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر زرداری نے کہا کہ ایسا سیاسی ماحول بنانا ہو گا جس میں حدت کم اور روشنی زیادہ ہو، ہم سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہو گا،فیصلہ کرنا ہوگا کہ سب سے زیادہ اہم ملک و وقوم کیلئے کیا ہے،سوچنا ہوگا کہ اپنے مقاصد، بیانیے اور ایجنڈے میں کس چیز کو ترجیح دے رہے ہیں،حقیقی کوشش کریں تو سیاسی درجہ حرارت میں کمی لاسکتے ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ بطور صدر میں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا، ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، ہمارا ایجنڈا اور خیالات ہی ملک کو مضبوط بنائیں گے۔

صدر نے کہا کہ ہمیں عوام کی ترجیحات کو پورا کرنا ہو گا، ملک کو آگے لے کر جانے کے لیے تقسیم سے نکلنا ہو گا، پارلیمانی نظام پر اعتماد کے لیے دونوں ایوانوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024