Thursday, September 19, 2024, 12:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ارب پتی برطانوی کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا

ارب پتی برطانوی کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا

ریئلٹی ٹی وی سٹار اور کاروباری شخصیت ڈینی نے قبول اسلام کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

لیمبرگینی گاڑیوں سے انسیت کی وجہ سے اپنا نام ڈینی کیرن سے تبدیل کرکے ڈینی لیمبو رکھنے والے ارب پتی برطانوی اداکار و گلوکار نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور کاروباری شخصیت ڈینی نے قبول اسلام کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

انہوں نے مکہ میں مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ لکھا: ’آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے جائے گی۔ میں کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا مگر کام جلدی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا اور پھر ایک ایسے شخص سے ملا جو مجھے مکہ لے گیا، جہاں سے میرے ایک نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا۔

banner

انہوں نے مزید لکھا: ’اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہو گئی ہے۔‘ ڈینی کی جذبات سے بھرپور ویڈیو میں انہیں خانہ کعبہ کے سامنے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام کی ہائی لائٹس ’مکہ کے سفر‘ میں انہوں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی اور لکھا: ’شکریہ میرے بھائی باسط۔ آپ نے مجھے زندگی کے اصل معنی اور مقصد بتائے۔‘

ایک اندازے کے مطابق ڈینی لیمبو کے اثاثہ جات کی مالیت 50 ملین پاؤنڈ ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024