Saturday, September 7, 2024, 11:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ارجنٹائن نے کوپا امریکہ کے فائنل میں جگہ بنا لی

ارجنٹائن نے کوپا امریکہ کے فائنل میں جگہ بنا لی

کینیڈا کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کھیل فٹ بال کے دو بڑے ایونٹس ‘کوپا امریکہ’ اور ‘یورپیئن چیمپئن شپ’ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

ارجنٹائن نے کینیڈا کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کوپا امریکہ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کا پلڑا بھاری رہا اور میچ کے شروع سے ہی ارجنٹائن کے اسٹرائیکرز نے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے۔

میچ کے 22ویں منٹ میں جولیان الواریز نے گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی اور پھر 51 ویں منٹ میں لیونل میسی نے گول کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

banner

کینیڈین فٹ بالر کئی کوششوں کے باوجود مقررہ وقت کے دوران ایک بھی گول نہ کر سکے۔

میچ جیتنے کے بعد لیونل میسی کا کہنا تھا کہ یہ ان کا آخری کوپا امریکہ کپ ہے اور وہ آخری لمحات سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

میسی نے اب تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ 2026 کے فٹ بال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کی نمائندگی کریں گے یا نہیں۔ تاہم وہ کوپا امریکہ کپ کو اپنے کریئر کا آخری ایونٹ قرار دے رہے ہیں۔

ارجنٹائن کی ٹیم مسلسل تیسری بار کوپا امریکہ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ فائنل میں اس کا مقابلہ یوروگوئے اور کولمبیا کے درمیان بدھ کو کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن اور یوروگوئے کی ٹیمیں 15، 15 بار کوپا امریکہ کا ٹائٹل جیت چکی ہیں جب کہ برازیل نو مرتبہ فاتح رہی ہے۔

کوپا امریکہ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شامل ہیں۔ کینیڈا پہلی مرتبہ سپر فور مرحلے میں پہنچی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024